اللہ کی ناراضی کا سبب بننے والے کام 8 سال قبل چھوڑ دیئے تھے: اداکارہ لیلیٰ

 

گفتگو کے دوران لیلیٰ نے اپنے ماضی کے بعض ایسے پرفارمنسز کا بھی ذکر کیا جنہیں آج وہ مناسب نہیں سمجھتیں۔

 

رئیلٹی شو میں اپنے ماضی کے بولڈ پرفارمنسز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً آٹھ سال قبل انہوں نے ایسے کام چھوڑنے کا فیصلہ کیا جو ان کے مطابق اللہ تعالیٰ کی مرضی کے خلاف تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ رئیلٹی شو جیتنے کیلئے دعا کر رہی ہیں کیونکہ انعامی رقم سے وہ اپنا گھر اور ایک بڑی گاڑی خریدنے کا خواب پورا کرنا چاہتی ہیں۔

 

لیلیٰ کی گفتگو نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا، کچھ لوگوں نے ان کے ماضی پر بات کرنے کے بجائے موجودہ سوچ اور تبدیلی کو سراہا، جبکہ بعض صارفین نے ان کے بیانات پر تنقید بھی کی۔

 

ایک صارف نے لکھا کہ لیلیٰ کی گفتگو بناوٹی محسوس نہیں ہوتی اور دعا کی کہ اللہ ان کی دعائیں قبول کرے۔

 

ایک اور صارف نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں لیلیٰ رئیلٹی شو جیتیں گی کیونکہ انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار خلوص کے ساتھ کیا ہے۔

 

تاہم بعض افراد نے ان کے بار بار اپنی مشکلات اور ماضی کے تجربات کا ذکر کرنے پر بھی تنقید کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P