عمران ہاشمی فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئے

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اپنی نئی جاسوسی فلم ’گن ماسٹر جی 9‘ کی عکس بندی کے دوران خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئے، اسٹنٹ کے دوران کار اداکار کے چہرے سے محض ایک فٹ کے فاصلے پر آ گری۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ 13 اکتوبر کو بنگلورو میں فلم کے کلائمکس کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، جب ایک مخصوص میکانزم کی مدد سے کار کو ہوا میں معلق رکھنے کا اسٹنٹ فلمایا جا رہا تھا، اسی دوران اچانک میکانزم میں خرابی پیدا ہوگئی اور گاڑی نیچے آ گری۔

حادثے کے باعث فلم کی شوٹنگ کچھ دیر کے لیے روکنا پڑی، تاہم 47 سالہ عمران ہاشمی محفوظ رہے اور انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی، واقعے میں کسی دوسرے شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی سامنے نہیں آئی۔

رپورٹس کے مطابق فلم کے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز نے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، اس لیے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعہ اسٹنٹ کے طے شدہ حصے کے طور پر پیش آیا یا اس کی وجہ واقعی تکنیکی خرابی تھی۔

فلم ’گن ماسٹر جی 9‘ میں عمران ہاشمی کے ساتھ جینیلیا ڈی سوزا، اپارشکتی کھرانہ اور ابھیشیک سنگھ بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، آدتیہ دت کی ہدایت کاری میں تیار ہونے والی یہ فلم 27 نومبر 2026 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P