ایشین گیمز 2026ء: شرکاء کی تعداد 17 ہزار تک پہنچ گئی، منتظمین کو رہائش کے بحران کا سامنا

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین گیمز میں شرکاء کی تعداد 15 ہزار سے بڑھ کر 17 ہزار ہو گئی ہے، جس کے باعث اضافی شرکاء کے لیے رہائش کا بندوبست مشکل ہو گیا ہے۔

جاپانی گیمز حکام کے مطابق اضافی شرکاء کے لیے نہ بجٹ موجود ہے اور نہ ہی رہائش کی گنجائش، اس لیے اضافی شرکاء کو اپنی رہائش کا انتظام خود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق تقریباً 4 سے 5 ہزار کھلاڑی کروز شپ میں قیام کریں گے، جبکہ 2 ہزار کھلاڑیوں اور حکام کے لیے عارضی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔

 

ایشین گیمز میں کھلاڑیوں کے لیے باقاعدہ ایتھلیٹس ولیج قائم نہیں کیا گیا، تاہم کھلاڑیوں اور حکام کے لیے کنٹینر طرز کی عارضی رہائش تیار کی گئی ہے۔

 

دیگر شرکاء کو مختلف ہوٹلوں میں ٹھہرایا جائے گا، جبکہ کچھ شرکاء کی رہائش ٹوکیو میں بھی ہو گی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اولمپک کونسل آف ایشیاء سے شرکاء کی تعداد کم کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے، ایشین گیمز میں مجموعی طور پر 11 ہزار کھلاڑی اور 6 ہزار حکام کی شرکت متوقع ہے۔

 

منتظمین نے 15 ہزار افراد کی میزبانی کے لیے بجٹ مختص کیا تھا، تاہم شرکاء کی تعداد 17 ہزار تک پہنچنے کے بعد اضافی افراد کو رہائش فراہم کرنا وقت اور گنجائش دونوں لحاظ سے مشکل ہو گیا ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق مارچ میں ایشین گیمز کے پروگرام میں ٹیک بال اور پیڈل کو بھی شامل کیا گیا تھا، جس کے بعد شرکاء کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

 

ایشین گیمز 2026ء کا انعقاد 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ناگویا اور آچی کے دیگر علاقوں میں ہو گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P