خضدار، جشن عید میلاد النبی ﷺ ہزاروں عقیدت مندوں کی عظیم الشان ریلی اتحاد و سیرت کا پیغام ریلی سے سید شجاع الحق ہاشمی، علامہ نجیب اللہ زہری، گل حسن قادری ودیگر علماکرام کاخطاب ۔

خضدار، جشن عید میلاد النبی ﷺ ہزاروں عقیدت مندوں کی عظیم الشان ریلی اتحاد و سیرت کا پیغام ریلی سے سید شجاع الحق ہاشمی، علامہ نجیب اللہ زہری، گل حسن قادری ودیگر علماکرام کاخطاب ۔

 

مورخہ 2026-8-26

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار،12ربیع الاول کے بابرکت موقع پرخضدار شہر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن روایتی جوش و جذبے اور ایمانی حرارت کے ساتھ منایاگیا خضدار شہر بھر میں گلیوں بازاروں اور گھروں کو سبز پرچموں چراغاں اور بینرز سے سجایا گیا تھافضاء درود و سلام کی صداؤں سے گونج رہی تھی اتحاد اہلسنت ودیگرمذہبی جماعتوں کی جانب سے نورانی مسجد خضدار سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اتحاد اہلسنت بلوچستان کے سربراہ علامہ سید شجاع الحق ہاشمی، علامہ نجیب اللہ زہری مولانا محمد قاسم قاری گل حسن قادری نے کی ریلی میں ضلع بھر سے سنی مسلمانوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ریلی میں جماعتی کارکنان، جمعیت علماء پاکستان، تحریک لبیک پاکستان، سنی تحریک اور دیگر مکتب فکرکے اکابرین اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء ہاتھوں میں سبز پرچم اور حضور اکرم ﷺ کی شان میں نعرے بلند کیے ہوئے تھےریلی شہر کی مختلف مرکزی شاہراہوں سے ہوتی ہوئی اللہ والا چوک،جیلانی چوک، آزادی چوک اور دیگر اہم چوکوں سے گزری اور بالآخر ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گئی جلسہ گاہ میں ہزاروں عقیدت مند جمع ہوئے جنہوں نے پورے وقار اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا جشن میلاد النبی جلسے سے خطاب کرتے ہوئےسربراہ اتحاد اہلسنت بلوچستان علامہ سید شجاع الحق شاہ ہاشمی،مرکزی ڈپتی سیکٹریری جنرل سنی تحریک علامہ نجیب اللہ زہری،مرکزی رکن شوری تحریک لبیک پاکستان علامہ وزیر احمد رضوی،مرکزی رہنماء جمیعت علماء پاکستان علامہ مفتی محمد قاسم قاسمی،صوبائی جنرل سیکریٹری سنی تحریک بلوچستان حافظ گل حسن قادری،قاضی جھالاوان مولانا عبیداللہ حسینی،مولانا خان محمد، مولانا جلیل احمد نورانی، مولانا ہدایت اللہ نقشبندی، مولانا نور احمد حسینی، مولانا عطاء محمد،مولاناسیف اللہ حسینی،مولانا ڈاکٹر علی بخش، سید نعمت اللہ شاہ جیلانی، سید طاہر الدین جیلانی، سید نعیم شاہ جیلانی، سید ظہور الحق شاہ ہاشمی، سید فرید الدین شاہ ہاشمی، مولانا منظور احمد،علامہ لیاقت علی عطاری،مولانا لیاقت علی رضوی، مولانا بشیراحمد رحیمی، مولانا عبدالفتاح ودیگرعلماء کرام نے کہا کہ آج پوری عالم اسلام حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشیاں منا رہی ہے آپ ﷺ کی آمد رحمت العالمین ہے آپ ﷺ نے انسانیت کو ظلمت سے نکال کر توحید کی روشنی عطا کی علماکرام نے کہا کہ میلاد النبی ﷺ ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ہم اپنی زندگیاں سنت رسول ﷺ کے مطابق گزاریں آج امت کو اتحاد بھائی چارے اور قربانی کے جذبے کی ضرورت ہے جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے پیش کیا علماء کرام نے کہا کہ اسلام کی تاریخ قربانیوں کی تاریخ ہےصحابہ کرام نے مال جان اور گھر بار سب کچھ دین کی سربلندی کے لیے قربان کر دیاآج ہمیں بھی اسی جذبے کو زندہ کرنا ہوگا تاکہ امت مسلمہ پھر سے سربلند ہو علماء کرام نے کہا کہ حضور ﷺ کی ولادت صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہدایت اور نجات کا پیغام ہے آپ ﷺ نے عدل ہمدردی امن اور مساوات کا جو نظام دیا وہ آج بھی تمام انسانوں کے لیے مشعل راہ ہےخطیبوں نے زور دیا کہ نوجوان نسل کو سیرت طیبہ سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ دینی و دنیاوی علوم کے ساتھ ساتھ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر بھی پورا اتریں جلسے کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی امن و استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور نورانی مسجد میں لنگرکا اہتمام کیاگیا اور نبی کریم ﷺ کی شان میں نعت خوانی کی محافل سجائی گئیں انتظامیہ نے ریلی اور جلسے کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے تھے تاکہ شرکاء کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہواہل خضدار نے اس عظیم الشان اجتماع کو ایمان کی تجدید اور محبت رسول ﷺ کے اظہار کا دن قرار دیا شرکاء نے عہد کیا کہ وہ اپنی زندگیوں کو سنت نبوی ﷺ کے سانچے میں ڈھالیں گے اور اسلام کی سربلندی کے لیے قربانی کا جذبہ ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P