کوئٹہ ( آئی این پی ) بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA)نے ٹور آپریٹرز کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات پر بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز (BSTS)کی شرح 5فیصدمقرر کردی ہے۔بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے مطابق تمام متعلقہ ٹور آپریٹرز کیلئے ضروری ہے کہ وہ قابلِ اطلاق ٹیکس قوانین کے تحت اتھارٹی کے ساتھ اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں اور خدمات کی فراہمی پر مقررہ شرح کے مطابق ٹیکس کی وصولی اور ادائیگی کریں۔اتھارٹی نے ٹور آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ درست ٹیکس رپورٹنگ کے ساتھ بروقت ٹیکس ریٹرن فائل کریں اور واجب الادا ٹیکس مقررہ مدت کے اندر جمع کرائیں۔بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے واضح کیا کہ ٹیکس قوانین پر عملدرآمد تمام متعلقہ سروس فراہم کنندگان کی قانونی ذمہ داری ہے۔ بروقت ٹیکس تعمیل سے ٹیکس نظام میں شفافیت، ٹیکس بیس میں وسعت اور صوبائی محصولات میں اضافے میں مدد ملے گی۔
You might also like

