شام کے وزیر خارجہ اعلیٰ سطح وفد کیساتھ پاکستان کا دورہ کریں گے

شام کے وزیر خارجہ اور امور تارکین وطن اسعد حسن الشیبانی 19 سے 20 اگست تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شام کے وزیر خارجہ کو دورے کی دعوت دی تھی، اسعد حسن الشیبانی کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد بھی اسلام آباد پہنچے گا۔

دورے میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوگی، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات سمیت علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور شام کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P