کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے کا وطن واپسی کا اعلان

کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے نے حکومتی نے موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار ہمیں نہ سیکھائے کہ حب الوطنی کیسے کی جاتی ہے۔
ایک امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ وہ بھارت سے وفادار ہیں، تاہم حب الوطنی کے اظہار کا وہی طریقہ اختیار نہیں کرتے جسے بھارتی حکومت درست سمجھتی ہے۔

ان کے بقول بھارت میں موجودہ نظام کے خلاف آواز اٹھانے اور اپنی سیاسی جماعت بنانے کے باعث انہیں قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا جس سے انہیں شدید دکھ پہنچا۔

ابھیجیت دیپکے نے بتایا کہ وہ امریکا میں بھارتی طالب علم کی حیثیت سے رہ رہے ہیں اور ان کے پاس بھارتی پاسپورٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارت واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ واضح کر سکیں کہ وہ اپنے ملک کے خلاف نہیں بلکہ اپنے نظریات کے ساتھ کھڑے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P