ڈارون ٹیسٹ: اسمتھ کا دلچسپ ریویو اور ٹریوس ہیڈ کی بیلز رکھنے کی ویڈیو وائرل

ڈارون ٹیسٹ میں بنگلا دیش کے خلاف آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ کا دلچسپ ردعمل اور ٹریوس ہیڈ کی بیلز رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بنگلادیش کے خلاف دوسری اننگز میں اسٹیو اسمتھ نے امپائر کی جانب سے آؤٹ دینے سے پہلے ہی ریویو لینے کا اشارہ کر دیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اسے اب تک کا تیز ترین ریویو قرار دے دیا، ڈی آر ایس میں اسمتھ ناٹ آؤٹ قرار پائے۔

دوسری جانب ٹریوس ہیڈ کی کلین بولڈ ہونے کے بعد وکٹ پر دوبارہ خود بیلز رکھنے کی ویڈیو بھی توجہ کا مرکز بن گئی۔

پہلےٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلادیش کی آسٹریلیا کے خلاف پوزیشن مضبوط ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P