ویسٹ انڈیز ٹیم براہ راست ورلڈکپ 2027 میں نہ پہنچ سکی، کوالیفائر کھیلنا لازم

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2027 کے لیے براہ راست کوالیفائی نہ کرسکی۔

دو مرتبہ کی سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم لگاتار دوسری مرتبہ کوالیفائر کھیلے گی۔

30 ستمبر تک دو میزبان ممالک جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے علاوہ ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی جب کہ افغانستان نے بیلفاسٹ میں آئر لینڈ کو شکست دے کر براہ راست ورلڈ کپ میں جگہ بنالی ہے۔

 

 

آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ ، پاکستان، سری لنکا ، انگلینڈ ، بنگلا دیش ، جنوبی افریقا اور زمبابوے براہ راست کوالیفائیڈ ہیں۔

10 ویں رینک کی ٹیم ویسٹ انڈیز نے کٹ آف ڈیٹ تک بھارت کے ساتھ دو ون ڈے کھیلنے ہیں اور دونوں میچز جیت کر بھی ویسٹ انڈیز کے لیے براہ راسٹ کوالیفائی کرنے کے لیے کافی نہیں۔

ویسٹ انڈیز کو فروری میں ورلڈکپ کوالیفائر کھیلنا پڑے گا جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی مرتبہ 2023 کے  ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔

فروری میں ہونے والے کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہ راست ورلڈکپ کے دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کرے گی، دوسرے تیسرے اور چوتھے نمبر کی ٹیمیں سپر سیریز کھیلیں گی اور ٹاپ ٹیم دوسرے راؤنڈ میں پہنچے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P