اس عام سی تصویر میں ایک پہاڑی شیر چھپا ہوا ہے۔
جی ہاں اس تصویر میں ایک پہاڑی شیر موجود ہے۔
جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تصویر کسی جنگل جیسے علاقے کی ہے جو کہ بنیادی طور پر ایک امریکی نیشنل پارک ہے۔
تصویر میں ایک ہرن موجود ہے جس کی پشت نظر آرہی ہے اور اسے اندازہ بھی نہیں کہ ایک پہاڑی شیر اس کے بہت زیادہ قریب موجود ہے۔
اگر آپ کو پہاڑی شیرتلاش کرنے میں مشکل کا سامنا ہو رہا ہے تو اندازہ کر سکتے ہیں کہ اس کے شکار کے لیے بچنے کا امکان کتنا کم ہو سکتا ہے۔
بہت کم افراد پہاڑی شیر کو آسانی سے تصویر میں تلاش کر پاتے ہیں۔
اس کے لیے تصویر کو غور سے دیکھیں اور یہ بنیادی طور پر بینائی اور مشاہدہ کرنے کی صلاحیت کا اچھا امتحان ہے۔
کیا تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے؟ اگر نہیں تو ہم ہی جواب دے دیتے ہیں۔
آپ تصویر کے دائیں غور سے دیکھیں تو آپ پہاڑی شیر کے منہ کو دیکھ سکتے ہیں۔
یعنی وہ وہاں جھاڑیوں کے درمیان چھپا ہوا ہے۔


