زارا نور عباس اور اسما عباس کے دلکش ڈانس کی ویڈیو وائرل، مداح بھی جھوم اٹھے

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی والدہ اور سینئر اداکارہ اسما عباس کے ساتھ ڈانس کی خوبصورت ویڈیو شیئر کرکے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

روایتی لباس میں ماں بیٹی کی جوڑی کو ایک ساتھ خوشگوار انداز میں رقص کرتے دیکھ کر مداحوں نے دونوں کے درمیان موجود محبت اور قربت کو بھی سراہا۔

زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اسما عباس کے ہمراہ معروف موسیقار اے آر رحمٰن سمیت دیگر فنکاروں کے گانوں پر ڈانس کیا۔ دونوں نے ہم رنگ روایتی لباس پہن رکھا تھا اور ویڈیو میں ایک دوسرے کی رفاقت سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دیں۔

 

تاہم زارا کے لیے یہ ویڈیو محض اپنی والدہ کے ساتھ رقص کی ایک یادگار لمحہ نہیں بلکہ ماں بیٹی کے اس تعلق کی عکاس بھی ہے جس میں کئی عادات، انداز اور احساسات بغیر باقاعدہ سکھائے ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل ہوجاتے ہیں۔

 

اپنے جذباتی پیغام میں زارا نے بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ سے ڈانس کے تمام اسٹیپس باقاعدہ طور پر نہیں سیکھے، لیکن اس کے باوجود رقص کے دوران ان کا جسم خود بخود والدہ کے انداز اور تال کو محسوس کرتا ہے۔ ان کے مطابق برسوں کے دوران انہوں نے اپنی والدہ سے زندگی کی بہت سی چھوٹی چھوٹی باتیں غیر محسوس انداز میں سیکھی ہیں، جو آج بھی ان کے رویوں اور انداز میں نظر آتی ہیں۔

اداکارہ نے ڈانس سے جڑا ایک دلچسپ اور محبت بھرا واقعہ بھی بیان کیا۔ زارا کے مطابق اگر ڈانس کے دوران ان سے کوئی اسٹیپ غلط ہوجائے تو اسما عباس پیار سے ان کے کندھے پر ہاتھ رکھتی ہیں، انہیں اپنے قریب کرتی ہیں اور کہتی ہیں، ’’یہاں میں تمہیں دکھاتی ہوں۔‘‘ زارا کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ آج بھی زندگی کے چھوٹے چھوٹے معاملات میں اسی محبت اور شفقت کے ساتھ ان کی رہنمائی کرتی ہیں۔

زارا نے اپنے کیپشن میں اس احساس کو بیان کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ چیزیں ہمیں سکھائی جاتی ہیں جبکہ کچھ چیزیں نسل در نسل منتقل ہوتی رہتی ہیں، اور والدہ کے ساتھ یہ رشتہ ان کی زندگی کے خوبصورت ترین رشتوں میں سے ایک ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات نے بھی ماں بیٹی کی اس خوبصورت جوڑی پر بھرپور محبت کا اظہار کیا۔ اداکارہ حرا مانی نے دل والے ایموجیز کے ذریعے اپنی پسندیدگی ظاہر کی، جبکہ حرا خان نے تبصرہ کرتے ہوئے ’’اُف ماں صدقے!‘‘ لکھا۔ حنا آفریدی سمیت دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی زارا اور اسما عباس کی ویڈیو پر محبت بھرے تبصرے کیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P