اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر اہم تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات بھی ایرانی وزیر خارجہ سے شیئر کیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ معاہدے کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانا اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ میں کردار ادا کرنا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے معاہدے کے اہم نکات سے آگاہ کرنے پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P