محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے، تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی کم دباؤ شمال مشرقی بلوچستان پر موجود ہے، جبکہ ملک کے بالائی حصوں میں کمزور مون سون ہوائیں داخل ہو رہی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم قصور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ سبی، دالبندین، سکھر، روہڑی اور خیرپور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

