ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلی اننگز میں 282 رنز پر آل آؤٹ کردیا

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ تیسرے روز پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 282 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

ٹروبا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، میزبان ویسٹ انڈیز نے 29 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

شان مسعود نے شاندار 109 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سلمان علی آغا 20 رنز بناسکے، محمد رضوان 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عامر جمال 3 رنز بناسکے۔

 

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کیمار روج اور شیمار جوزف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 311 رنز بنائے تھے۔

 

شائے ہوپ 92 اور کیوم ہوج 84 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ شیمار جوزف نے 23، چندرپال اور جینگو نے 21،21 رنز بنائے۔ جسٹن گریوز15، برینڈن کنگ12 اور روسٹن چیز 10 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد علی سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے 50 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمدعباس نے 3، خرم شہزاد نے 2 اور عامر جمال کی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P