نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھی گئی۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیرصدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شرح سود کو 11.50 فیصد پر مستحکم رکھا گیا۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 27 اپریل سے پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار رکھا ہوا ہے، آج بھی آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کرتے ہوئے پرانی سطح کو برقرار رکھا گیا۔

اجلاس میں ملک میں مہنگائی کی مجموعی صورتحال، معاشی اشاریوں اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، جس کے بعد پالیسی ریٹ سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P