خضدارمہنگائی کا جن بوتل سے باہرآگیا 

 

خضدار(بیورورپورٹ)خضدارمہنگائی کا جن بوتل سے باہرآگیا گرانفروشوں، زخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں نے سرکاری نرخنامے کی دھجیاں اڑا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے شہر بھر میں ہر دکان پر مختلف ریٹ وصول کیے جا رہے ہیں عوامی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں مافیاز کا راج ہےکسی کو نرخنامے کی پرواہ نہیں تاجروں دکانداروں سبزی و فروٹ فروشوں اور قصابوں نے کہیں بھی سرکاری نرخنامہ چسپاں نہیں کیا پرچون فروشوں نے ہرچیز کی قیمت دوگنی کر دی ہےچینی چاول گھی اور دالیں روزانہ کی بنیاد پر مہنگی کی جارہی ہیں عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ اب ہر چیز کی خریداری کیلئےجیب اجازت نہیں دیتی مہنگائی کے اوپر مہنگائی کی جا رہی ہے اور کسی کو خوف خدا بھی نہیں شہر میں ہر جگہ مافیاز کا کنٹرول ہے عام آدمی ان کے سامنے بے بس ہےعوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار سے مطالبہ کیا ہے کہ گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری سخت کاروائی کرکے عوام کو اس لوٹ ماری سے نجات دلائی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P