ژوب، موسی خیل، بارکھان اور خضدار میں شام کے وقت بارش متوقع

 

کوئٹہ(یو این اے)محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ شام کے اوقات میں ژوب، موسی خیل، بارکھان، خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 35 ڈگری، زیارت میں 30 ڈگری اور ژوب میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری، تربت میں 40 ڈگری، نوکنڈی میں 47 ڈگری اور چمن میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ساحلی علاقوں گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری اور جیوانی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے متعلقہ علاقوں کے شہریوں کو ممکنہ بارش اور گرم موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P