نوکنڈی ایف سی کی کارروائی، 44 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

نوکنڈی ایف سی کی کارروائی، 44 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

*ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے نوکنڈی میں ناکہ بندی کے دوران کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کی ایک مبینہ کوشش ناکام بنا دی*

*ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی کے دوران 44* *غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں افغان شہری افغانستان کی موجودہ صورتحال کے باعث انسانی اسمگلروں کے ذریعے پاکستان، ایران، ترکی اور* *یورپی ممالک جانے کی کوشش کرتے ہیں، جن کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی کارروائیاں جاری ہیں*

*ترجمان کے مطابق گرفتار افغان باشندوں اور گاڑیوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے*

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P