خضدار . بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر سادہ لوح اور مستحق خواتین کو کھلے عام لوٹا جانے لگا

)خضدار . بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر سادہ لوح اور مستحق خواتین کو کھلے عام لوٹا جانے لگا

 

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر سادہ لوح اور مستحق خواتین کو کھلے عام لوٹا جانے لگاہےاور متاثرہ خواتین کے مطابق امدادی رقم کی ادائیگی کے دوران ہر خاتون سے ایک ہزار سے پندرہ سو روپئے تک غیر قانونی کٹوتی کی جارہی ہے گزشتہ کئی مہینوں سے چند بااثر افسران نے مبینہ طورپرخضدار میں بی آئی ایس پی کو اپنی جاگیر بنا رکھاہے ان کی مبینہ سرپرستی میں کٹوتی کا دھندہ روز بروز بڑھتاجارہا ہےاور غریب خواتین کی مجبوری کا بھرپور فائدہ اٹھایاجارہا ہےمتاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ چند مخصوص ذاتی ریٹیلرز کو ادائیگی کے لیے خصوصی ڈیوائسز فراہم کی گئی ہیں جو سرکاری ہدایات کو پس پشت ڈال کر رقم میں سے بھاری کٹوتی کررہے ہیں جب کوئی خاتون سوال کرتی ہے تو اسے دھمکایا جاتا ہے اور اگلی قسط روکنے کی بات کی جاتی ہےمتاثرہ خواتین سراپااحتجاج اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی مہنگائی اور غربت کی چکی میں پس رہی ہیں اور اب امداد کے نام پر بھی ان کا استحصال کیاجا رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ سراسر ناانصافی ہے اور حکومت کی جانب سے غریبوں کیلئے مختص امداد چند افراد کی جیبوں میں جارہی ہےمتاثرہ خواتین نے وزیراعظم پاکستان چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور وزیراعلی بلوچستان چیف سیکٹریری بلوچستان،کمشنرقلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر خضدار ودیگرحکام سے مطالبہ کیاہےکہ خضدارمیں جاری اس لوٹ مار کا فوری نوٹس لیا جائےانہوں نے کہا کہ ملوث افسران اور ریٹیلرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور امدادی رقم کی ادائیگی کو شفاف اور کٹوتی سے پاک بنایا جائے تاکہ مستحقین خواتین کو ان کا پورا حق مل سکےاگر ابھی بھی خاموشی اختیار کی گئی تو یہ کٹوتی والا غیرقانونی دھندہ مزید شدت اختیارکریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P