وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر افسران سے ملاقات میں مالی سال 2025-26 کے دوران 12.957 کھرب روپے کے محصولات کا ہدف عبور کرنے پر افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
وزیراعظم نے ایف بی آر کے تمام افسران اور عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2025-26 میں تقریباً 600 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز کی بروقت ادائیگی سے کاروباری برادری کو سہولت ملی اور برآمدات کے فروغ میں مدد حاصل ہوئی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز رواں مالی سال 15 کھرب روپے سے زائد محصولات کا ہدف بھی حاصل کریں گی۔
شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، اٹارنی جنرل منصور اعوان، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، معاشی ٹیم اور ایف بی آر افسران کی خدمات کو بھی سراہا۔