بلوچستان، وسطی اضلاع میں شدید گرمی، شیرانی، موسی خیل، کوہلو، بارکھان اور خضدار میں بارش کی پیشگوئی

کوئٹہ :محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے وسطی اضلاع میں شدید گرمی جبکہ چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم گرم و خشک جبکہ وسطی اضلاع میں شدید گرم رہ سکتا ہے، تاہم صوبے کے ساحلی علاقوں میں آج مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں شیرانی، موسی خیل، کوہلو، بارکھان اور خضدار میں آج چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سبی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P