ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)9ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس بحفاظت اختتام پذیر، امن و امان برقرارڈیرہ مراد جمالی میں 9ویں محرم الحرام کا روایتی ماتمی جلوس عقیدت و احترام کے ساتھ نکالا گیا جو پرامن طور پر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بحفاظت اختتام پذیر ہو گیا۔ محرم الحرام کا یہ مرکزی جلوس کربلائی امام بارگاہ سے برآمد ہوا جس میں عزاداروں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔ جلوس کے دوران عزاداروں نے راستے بھر میں جگہ جگہ نوحہ خوانی اور شدید سینہ کوبی کر کے شہدائے کربلا کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس مرکزی جلوس میں امن کمیٹی کے رکن میر امداد حسین مری، علامہ مشتاق احمد عمرانی، وحدت اسکاو¿ٹ و وحدت المسلمین کے سید قادر شاہ، سید مختیار شاہ، سید بہار شاہ اور دیگر سینکڑوں عزادارانِ امام حسین علیہ السلام نے شرکت کی اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔جلوس کی مانیٹرنگ اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی ایس پی سٹی شمن علی سولنگی، تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی معظم جتوئی، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز احمد جمالی اور دیگر سول و عسکری آفیسران بھی موقع پر موجود رہے جبکے میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر میر محمد سلیم ڈومکی کے احکامات پر بابو اصغر علی رند فائر برگیڈ کے عملے کے ہمراہ جمود میں موجود رہے ضلعی پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جلوس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی، جس کی بدولت یہ بڑا ماتمی جلوس تمام روایتی راستوں سے گزرتا ہوا بحفاظت مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا۔
You might also like
