امریکہ ایران معاہدے کے بعد بھی چاغی میں ایرانی پیٹرول مہنگا، مقامی صارفین حیران

چاغی (آن لائن) امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی و امن معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال ہونے سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں جبکہ آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت بھی تقریباً معمول پر آچکی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان سمیت کئی ممالک میں دیکھے جا رہے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ مقامی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا خاتمہ اور ایران سے تیل کی فراہمی میں بہتری کو قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم ضلع چاغی میں صورتحال اس کے برعکس نظر آ رہی ہے، جہاں ایرانی پیٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ کمی نہیں ہوئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق چاغی میں فروخت ہونے والا ایرانی پیٹرول اس وقت بعض مقامات پر پاکستانی پیٹرول سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جب عالمی منڈی میں تیل سستا ہو چکا ہے اور ایران سے تیل کی ترسیل کے راستے بھی کھل گئے ہیں تو پھر ایرانی پیٹرول کی مقامی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں آ رہی۔ عوام نے متعلقہ حکام سے قیمتوں کا جائزہ لینے اور مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P