فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمین کی وطن واپسی کا سلسلہ باقاعدہ شروع ہوگیا پہلی بعد از حج پرواز جدہ سے 114 حجاج کو لے کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والے حجاج کرام کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس اور قومی ائیرلائن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے عازمین کو خوش آمدید کہا۔ قومی ائیرلائن کے مطابق بعد از حج فلائٹ آپریشن کے تحت مختلف شہروں کے لیے خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لاہور کے لیے دوسری حج پرواز جدہ سے روانہ ہوگی جبکہ کراچی کے عازمین کو لے کر پہلی خصوصی پرواز آج شام اپنے مقررہ وقت پر پہنچے گی۔
You might also like
