Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ایرانی صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، جنگی تیاریوں پر اہم تبادلہ خیال

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کمانڈر انچیف امیر حاتمی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملک کی جنگی تیاریوں اور دفاعی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایرانی فوج نے اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاری کے ذریعے ملک کی دفاعی صلاحیت اور طاقت کا مؤثر مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ملکی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا۔

ایرانی آرمی چیف امیر حاتمی نے اس موقع پر کہا کہ ایرانی مسلح افواج کسی بھی ممکنہ جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے ہر سطح پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More