Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بروقت اقدامات: جون میں بجلی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا: ترجمان پاور ڈویژن

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری سنا دی گئی، ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بروقت موثر اقدامات سے جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ بجلی صارفین کو 5 سے 6 روپے فی یونٹ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ سے بچا لیا گیا ہے، ایل این جی کی بندش اور مہنگے فرنس آئل کے استعمال کے باوجود بجلی صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔

پاور ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ پاور ڈویژن نے صارفین کو ممکنہ 38 ارب روپے کو اضافی بوجھ سے بچالیا ہے، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کو 1.73 روپے فی یونٹ کے اضافے پر روکا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پالیسیوں کے تسلسل، بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافے اور سپیشل پیکیج کی بدولت صارفین کو ریلیف دیا گیا ہے، مقامی گیس کی اضافی فراہمی اور درآمدی کول پلانٹس سے پیداوار سے لوڈ مینجمنٹ کو کم کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More