Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

کرپشن، بدعنوانی عروج پر، کے پی میں گورننس نام کی چیز نہیں: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ‏خیبر پختونخوا میں گورننس نام کی چیز نہیں، کرپشن اور بد عنوانی عروج پر ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں شاہانہ اخراجات کیے جا رہے ہیں اور سیاست پر عوامی پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ کابینہ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، نا اہلی کے علاوہ اِن وزراء اور مشیران کے انتخاب کا کوئی اور معیار نہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا کابینہ کی تعداد بڑھانے سے گورننس بہتر ہو جائے گی جو 12 سال سے زائد عرصے میں بہتر نہیں ہو سکی؟ صوبے کے معاملات اتنے بُرے کبھی بھی نہیں تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More