Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

آئی سی سی نے 20 ٹوئنٹی کرکٹ ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق مردوں میں بھارت اور خواتین میں آسٹریلیا کی ٹیم بدستور نمبر ون ہے۔

مردوں کی رینکنگ میں بھارت کی برتری کم ہو کر 13 پوائنٹس رہ گئی ہے, انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

نیوزی لینڈ چوتھی، جنوبی افریقا پانچویں، پاکستان چھٹی جبکہ ویسٹ انڈیز ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں، بنگلادیش آٹھویں نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکا تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلا گیا، افغانستان کی دسویں پوزیشن ہے۔

خواتین کی رینکنگ میں انگلینڈ دوسری اور بھارت تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ پاکستان کی خواتین ٹیم آٹھویں نمبر پر ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More