Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

وزیراعظم ہانگژو پروگرام مکمل کرنے کے بعد بیجنگ پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف ژی جیانگ صوبے کے شہر ہانگژو کا اپنا سرکاری پروگرام مکمل کرنے کے بعد آج بیجنگ پہنچ گئے۔

بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر عوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے ماحولیات جناب ہوانگ رون چیو (Mr. Huang Runqiu) نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

ہانگژو میں وزیراعظم نے تیسرے پاک-چین بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کی صدارت کی، جس میں چارجنگ انفراسٹرکچر، بیٹری انرجی سٹوریج، سولر ٹیکنالوجیز اور فارماسیوٹیکل شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔

اُنہوں نے ژی جیانگ کی صوبائی قیادت اور معروف چینی کمپنیوں، جن میں سٹار چارج، سی اے ٹی ایل اور ژیوزینگ فارماسیوٹیکل شامل ہیں، کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں اور سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون بڑھانے کے لئے عملی اقدامات زیر بحث آئے۔

چین کا ہم قدم ہوگا: وزیراعظم

وزیر اعظم نے علی بابا ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا جہاں ایگزیکٹو چیئرمین جو سائی نے ان کا استقبال کیا۔

بیجنگ میں اپنے قیام کے دوران شہباز شریف چین کے صدر جناب شی جنپنگ، وزیراعظم لی چیانگ سمیت اعلیٰ چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ پاکستان اور چین کے مابین آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

دوسری جانب دورے کا مقصد سی پیک فیز ٹو کے تحت بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More