Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، چمن پھاٹک دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، آئی جی بلوچستان پولیس نے کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی، بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کی گئی، شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا گیا۔

 

محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، درندوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے شکر گزار ہیں ہر مشکل گھڑی میں وہ بلوچستان کے ساتھ رہے ہیں، شہداء کے خون کے مقروض ہیں، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

 

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

 

آئی جی بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More