خضدار (آن لائن) کمشنر قلات ڈویژن ڈپٹی کمشنر خضدار کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن خضدار نے عوامی صحت کے تحفظ کے لیئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے گٹکا، چھالیہ اور مضر صحت اجزاءسے تیار شدہ پان کی تیاری، اسٹاک اور فروخت پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔انتظامیہ کے مطابق خضدار کی حدود میں گٹکا، چھالیہ اور دیگر نشہ آور اشیاءکی سرِعام فروخت جاری تھی۔ ان کے استعمال سے عوام خصوصاً نوجوان نسل میں منہ، حلق اور کینسر جیسی مہلک بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ درج ذیل لوازمات پر عملدرآمد کا حکمنامہ جاری کیا گیا ہے کہ خضدار سب ڈویژن میں گٹکا، چھالیہ اور مضر صحت پان کی تیاری، اسٹاک اور فروخت پر مکمل پابندی ہو گی۔ تمام دکانداروں اور سپلائرز کو اپنا موجودہ اسٹاک ختم کرنے کے لیئے صرف 7 دن دیے گئے ہیں۔ اس کے بعد انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں اچانک چھاپہ مار کر کاروائی کرینگے۔مہلت کے بعد جس دکان یا گودام سے ممنوعہ اشیاءبرآمد ہوئیں، مال ضبط، ایف آئی آر درج، بھاری جرمانہ اور دکان سیل کر دی جائے گی۔ کوئی عذر قبول نہیں ہو گا۔اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اس مہم کو کامیاب بنائیں۔اس حکم نامے کی کاپیاں کمشنر قلات ڈویژن، ڈی سی خضدار، ایس پی خضدار، ڈی ایس پی سرکل، تمام ایس ایچ اوز اور پولیس چوکیوں کو بھجوا دی گئی ہیں تاکہ عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
Trending
- وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
- صدر زرداری سے چین کے صوبے ہائنان کے گورنر کی ملاقات
- پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ، نئی قیمت کا اعلان آج کرنے کا فیصلہ
- حکومت بلوچستان نے سرکاری جامعات کو فنڈز جاری کر دیے
- خضدار، گٹکا، چھالیہ اور مضر صحت اجزاءپر فوری طور پر مکمل پابندی عائد
- تربت ‘ جشن بہاران کیچ فیسٹیول کے مقابلے اختتام پذیر
- نصیرآباد، جھل مگسی، جعفرآباد، کچھی سمیت دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ
- ضلع گوادرکے محنت کش ماہی گیر آج بھی بنیادی حقوق ولیبر قوانین سے محروم
- اوتھل پولیس نے آٹھ ارب ریال کے قریب غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
- ژوب سمیت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ چھ اضلاع میں مالداروں کے لیے منصوبے کا آغاز کردیا گیا
You might also like