خضدار : عید الاضحی سے قبل مویشیوں کی اسمگلنگ پر پابندی عائد، اسسٹنٹ کمشنر کا حکم نامہ جاری اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن خضدار نے عید الاضحیٰ 2026 کے پیش نظر مویشیوں کی غیر قانونی نقل و حمل اور فروخت پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ متعدد بڑی کمپنیاں اور بیوپاری خضدار کے غریب مالداروں سے سستے داموں مویشی خرید کر ملک کی بڑی منڈیوں میں مہنگے داموں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس عمل سے نہ صرف خضدار میں مویشیوں کی قلت کا خدشہ ہے بلکہ مقامی خریداروں کے لیے قربانی کے جانور بھی مہنگے ہو جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ خضدار نے درج ذیل احکامات جاری اور پابندیاں عائد کردی ہے۔خضدار سب ڈویژن کی حدود سے گائے، بیل، بکرے، دنبے سمیت کسی بھی مویشی کو کمرشل بنیادوں پر باہر لے جانے پر پابندی ہو گی۔ بڑی کمپنیوں یا ان کے کارندوں کی جانب سے تھوک میں خریداری پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ اسمگلنگ کی کوشش کرنے والی گاڑیوں کو روک دیا جائے گا۔ مالداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اپنے جانور صرف مقامی سطح پر فروخت کریں تاکہ خضدار کے عوام کو سستے داموں قربانی کے جانور میسر آ سکیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور قید کی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر خضدار کے مطابق یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔حکم نامے کی کاپیاں کمشنر قلات ڈویڑن، ڈپٹی کمشنر خضدار، ایس ایس پی خضدار، ڈی ایس پی سرکل، تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور پولیس چوکیوں کے انچارجز کو بھیج دی گئی ہیں تاکہ اس پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوامی مفاد اور مقامی مالداروں کے تحفظ کے لیئے اٹھایا گیا ہے تاکہ عید الاضحیٰ کے موقع پر خضدار کے شہریوں کو مناسب قیمت پر قربانی کے جانور دستیاب ہو سکیں۔
Trending
- وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
- صدر زرداری سے چین کے صوبے ہائنان کے گورنر کی ملاقات
- پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ، نئی قیمت کا اعلان آج کرنے کا فیصلہ
- حکومت بلوچستان نے سرکاری جامعات کو فنڈز جاری کر دیے
- خضدار، گٹکا، چھالیہ اور مضر صحت اجزاءپر فوری طور پر مکمل پابندی عائد
- تربت ‘ جشن بہاران کیچ فیسٹیول کے مقابلے اختتام پذیر
- نصیرآباد، جھل مگسی، جعفرآباد، کچھی سمیت دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ
- ضلع گوادرکے محنت کش ماہی گیر آج بھی بنیادی حقوق ولیبر قوانین سے محروم
- اوتھل پولیس نے آٹھ ارب ریال کے قریب غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
- ژوب سمیت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ چھ اضلاع میں مالداروں کے لیے منصوبے کا آغاز کردیا گیا
You might also like