Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ایران امریکا مذاکرات ہورہے ہیں، چاہے نئے پلان پر ہوں یا پرانے پر، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ ایران امریکا مذاکرات ہورہےہیں،چاہے نئے پلان پر ہوں یا پرانے،پیچیدہ مسائل کےحل کیلئےمذاکرات پرمبنی سفارتکاری پریقین رکھتے ہیں،فریقین کےہم پراعتماد کے باعث مذاکرات وتجاویزکی تفصیلات پربات نہیں کرتے،مذاکرات پرپاکستان کبھی بھی تفصیلی نکتےمیڈیا میں بیان نہیں کرتا۔

 

ترجمان دفترخارجہ طاہراندرابی نےہفتہ واربریفنگ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے مسلسل برقرارہیں،پیچیدہ مسائل کےحل کیلئےمذاکرات پرمبنی سفارتکاری پر یقین رکھتے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں تمام فریقین سے رابطے جاری ہیں۔

 

ترجمان دفترخارجہ کاکہنا ہےکہ ایران کےصدر نےپاکستان کی امن کی کوششوں کو سراہا،وزیراعظم نے ایران کا وفد اسلام آباد بھیجنے کےفیصلےکا خیر مقدم کیا،ترکیہ نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنےکا یقین دلایا،وزیراعظم نےسعودی ولی عہد کی پاکستان کیلئے مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا،سعودی عرب نےپاکستان کےمعاشی استحکام میں اہم کردار اداکیا،پاکستان اورسعودی عرب کےبرادرانہ اورمضبوط تعلقات ہیں،دونوں ممالک اسٹریٹیجک دفاعی شراکت دار ہیں۔

 

ترجمان دفترخارجہ نےمزیدکہاکابل میں پاکستانی ناظم الامورکو ملاقات کےلئےطلب کیاتھا،ڈی مارش کی بات افغانستان کی جانب سےپروپیگنڈا ہے،افغانستان کی جمال الدین افغانی سمیت کسی یونیورسٹی پرکوئی حملہ نہیں کیا،افغان سرزمین کا ہمسائیوں کیخلاف استعمال نہ ہونےکامطالبہ عالمی قانون کے مطابق ہے،افغان سر زمین کو استعمال نہ ہونےدینےکامطالبہ دوحہ معاہدےکا بھی حصہ تھا،یہی نکتہ ارمچی مذاکرات میں بھی ترجیحی نمبر پر تھا۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا میں 84 کے قریب پاکستانی پھنسے ہیں،ان میں 76 مرد اور 8 خواتین ہیں، ان کو جلد پاکستان لایا جا رہا ہے،کمبوڈین حکام نے ہمارے مشن سے بلال محسن کو قونصلر رسائی بھی دی ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More