انڈس ریورسسٹم اتھارٹی (ارسا) نے رواں سال خریف کی فصل کےلئے سندھ کو 29 اور پنچاب کو 31 فیصد کم پانی ملنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی اجلاس کے جاری منٹس کے مطابق اکتوبر 2025 سے مارچ 2026 کے دوران 20.356 ملین ایکڑفٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کوٹری کے نیچے پانی کااخراج 5.596 ملین ایکڑفٹ جبکہ گزشتہ سال 0.470 ملین ایکڑفٹ تھا۔
حکام کے مطابق پانی کا صوبائی استعمال 20 مارچ 2026 تک منصوبہ بندی سے کم رہا،ارسا نے 2026 میں پانی کی دستیابی سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دیتے ہوئے آئندہ ارسا مشاورتی کمیٹی اجلاس سے قبل تمام متعلقہ فریقین کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ہدایت کی