سی سی پی نے عارف حبیب کنسورشیم کو پی آئی اے کے حصول کی منظوری دیدی

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے عارف حبیب کنسورشیم کو پی آئی اے کے حصول کی منظوری دے دی۔

سی سی پی کے مطابق پی آئی اے نجکاری ڈیل فیز ون مسابقتی جائزے کے بعد منظور ہو گئی، ڈیل سے کسی مارکیٹ میں غلبہ یا مسابقت میں کمی کا خدشہ نہیں۔

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پی آئی اے کا مارکیٹ شیئر وقت کے ساتھ کم ہوا، مسابقتی دباؤ برقرار رہا۔

سی سی پی کے مطابق نجکاری سے کارکردگی بہتر اور حکومتی مالی بوجھ کم ہونے کی توقع ہے، منظوری صرف مسابقتی پہلو تک محدود ہے دیگر ریگولیٹری تقاضے برقرار ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P