میں بھی انسان ہوں، ہمیشہ فلٹرز جیسی نظر نہیں آ سکتی: تنقید کے بعد دنانیر مبین کی لب کشائی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

میں بھی انسان ہوں، ہمیشہ فلٹرز جیسی نظر نہیں آ سکتی: تنقید کے بعد دنانیر مبین کی لب کشائی

پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نے جلد کے مسائل اور ایکنی سے متعلق کھل کر بات کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

دنانیر مبین پاوری ہو رہی ہے کی وائرل ویڈیو سے عالمی شہرت حاصل کر چکی ہیں اور متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث پہچانی جاتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنی جلد کے حوالے سے درپیش مشکلات شیئر کیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں میری جلد کو مشکل مراحل سے گزرنا پڑا، جن میں سخت ٹریٹمنٹس، روزانہ میک اپ اور کم عمری میں ہارمونل تبدیلیاں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری جلد گلاس اسکن سے بریک آؤٹس اور شدید ایکنی تک پہنچی، تاہم اب بہتری کی جانب گامزن ہے۔

دنا نیر نے کہا کہ میں ہمیشہ فلٹرز جیسی نظر نہیں آتی کیونکہ میں بھی ایک عام انسان ہوں اور آن لائن تنقید خاص طور پر نوجوان خواتین کے لیے مشکل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ دوسروں کے ساتھ نرمی اور ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔

اداکارہ کے اس بیان پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے ان کی ہمت کو سراہا ہے۔

اداکارہ درفشاں سلیم نے مشورہ دیا کہ یہ صرف تمہاری 20 کی دہائی ہے، اسے قبول کرو، جبکہ انفلوئنسر حرا بلیح نے کہا ہے کہ خواتین کے جسم اور چہرے میں تبدیلیاں آنا ایک فطری عمل ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے دنا نیر مبین کے کھلے انداز اور خود کو قبول کرنے کے پیغام کو مثبت قرار دیا اور ان کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.