کوئٹہ: بینک صارفین سے فراڈ کی وارداتیں، شہریوں میں تشویش – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ: بینک صارفین سے فراڈ کی وارداتیں، شہریوں میں تشویش

کوئٹہ :بلوچستان میں بینک صارفین سے رقم نکلوانے والے گروہ ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ گزشتہ ایک سے دو ہفتوں کے دوران مختلف بینکوں کے متعدد صارفین سے لاکھوں روپے نکلوائے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔متاثرہ افراد کے مطابق فراڈ کرنے والا گروہ مختلف طریقوں سے شہریوں سے رابطہ کرکے حساس معلومات حاصل کرتا ہے اور بعد ازاں ان کے اکاو¿نٹس سے رقم نکال لیتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تاہم بینک انتظامیہ کی جانب سے مو¿ثر اقدامات دیکھنے میں نہیں آ رہے۔متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ جب انہوں نے متعلقہ بینک برانچز کے منیجرز سے رجوع کیا تو انہیں تسلی دینے یا کارروائی کی یقین دہانی کروانے کے بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ بینک حکام نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی نامعلوم کال کو اٹینڈ نہ کریں، اپنی ذاتی معلومات شیئر نہ کریں اور مشکوک پیغامات کو ہرگز نہ کھولیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ احتیاطی تدابیر ضروری ہیں، تاہم بینکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صارفین کے اکاو¿نٹس کو محفوظ بنانے کے لیے مو¿ثر نظام وضع کریں۔ ان کا مو¿قف ہے کہ نقصان کی صورت میں مکمل ذمہ داری صارفین پر ڈالنا مناسب نہیں۔متاثرہ افراد نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کا نوٹس لیا جائے اور ان بینکوں کے خلاف کارروائی کی جائے جو صارفین کی رقوم کے تحفظ میں ناکام ہیں۔شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو بینکنگ نظام پر عوام کا اعتماد مجروح ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں لوگ اپنی رقوم گھروں میں رکھنے پر مجبور ہو جائیں گے، اور یوں ڈکیتی و دیگر جرائم میں اضافے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.