Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

 

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کےلیے نیپرا میں درخواست دائر کر دی، درخواست مارچ کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔ نیپرا سی سی پی اے کی درخواست پر 28 اپریل کو سماعت کرے گا۔

 

سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں ہائیڈل سے 23 فیصد بجلی پیدا کی گئی، نیوکلیئر سے 22 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی و درآمدی کوئلے سے 30 فیصد بجلی پیدا کی گئی، گیس سے 10 اور آر ایل این جی سے 5 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More