کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایرانی کرنسی کی فروخت اور لین دین کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے، جس کے باعث مقامی کرنسی مارکیٹوں میں غیر معمولی ہلچل دیکھی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں اور تجارتی مراکز میں ایرانی ریال کی خرید و فروخت کا سلسلہ کھلے عام جاری ہے، جس میں مقامی ڈیلرز کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی بڑی تعداد میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ماہرینِ معاشیات نے اس رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی کرنسی کی اس قدر بڑے پیمانے پر غیر دستاویزی فروخت سے نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ اس سے پاکستانی روپے کی قدر پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرحدی تجارت اور دیگر عوامل کی وجہ سے ایرانی کرنسی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، تاہم قانونی ذرائع کے بجائے غیر رسمی طریقوں سے اس کی فروخت نے کئی سوالات جنم دے دیے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام کرنسی کی غیر قانونی منتقلی اور فروخت کو روکنے کے لیے مثر اقدامات کریں تاکہ معاشی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
Trending
- Daily Mashriq 31-05-2026
- گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
- گوادر پاکستان کی معاشی ترقی، بحری تجارت اور علاقائی روابط کا اہم مرکز بن رہا ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی
- پاکستان سے افغانوں کو وطن واپس لانے والا ٹرک اُلٹ گیا، 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک،
- فرنچ اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جوکووچ کا خواب ادھورا رہ گیا
- پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی صدر
- غار میں 5 افراد سیلاب کا پانی بھرجانے سے 8 دن سے موت و زندگی کی کشمکش میں
- پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکا
- 73 سال بعد فرانس کا مس یونیورس مقابلے کا بائیکاٹ
- واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!
You might also like