نصیرآباد میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 7افرادزخمی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نصیرآباد میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 7افرادزخمی

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) نصیرآباد ٹریفک کے مختلف حادثات میں سات افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں سے دو کی حالت انتہائی نازک لاڑکانہ ریفر کردیا گیا پولیس کے مطابق سٹی پولیس تھانے کی حدود مین بازار صحبت سوبر ایریا کے قریب ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد حارث ہانبھی اور بختیار سولنگی کو شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ان کو مزید علاج کیلئے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا جبکہ دوسرے واقعے ایک کار اور ٹرک کے درمیان ٹکرانے سے دو افراد زخمی ہوگئے واقعہ صدر پولیس تھانہ جمعہ خان لاڑو کے قریب پیش آیا زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا پولیس تھانہ منجھو شوری کی حدود ڈیرہ مراد جمالی تمبو روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے زخمیون کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ڈیرہ مراد جمالی لانگو محلہ میں دو موٹر سائیکل اپس میں ٹکرانے سے شمن علی ولد مصری خان زخمی ہوگیا جن کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ان واقعات کی پولیس مذید تحقیقات کر رہی ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.