کوئٹہ : کوئٹہ شہر میں گیس کے نئے شیڈول کے نفاذ سے قبل ہی ایل پی جی کا مصنوعی بحران پیدا کر دیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق، ایل پی جی کی سرکاری قیمت 304.12 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن منافع خور مافیا نے ملی بھگت سے اسے 550 سے 580 روپے فی کلو کے درمیان فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔ایل پی جی کی قیمتوں میں اس بے تحاشہ اور غیر قانونی اضافے نے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث ایل پی جی ان کی بنیادی ضرورت ہے، مگر انتظامیہ کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی بحران پیدا کرنے والے عناصر اور گراں فروشوں کے خلاف فوری کریک ڈان کیا جائے تاکہ عوام کو سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
Trending
- Daily Mashriq 31-05-2026
- گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
- گوادر پاکستان کی معاشی ترقی، بحری تجارت اور علاقائی روابط کا اہم مرکز بن رہا ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی
- پاکستان سے افغانوں کو وطن واپس لانے والا ٹرک اُلٹ گیا، 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک،
- فرنچ اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جوکووچ کا خواب ادھورا رہ گیا
- پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی صدر
- غار میں 5 افراد سیلاب کا پانی بھرجانے سے 8 دن سے موت و زندگی کی کشمکش میں
- پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکا
- 73 سال بعد فرانس کا مس یونیورس مقابلے کا بائیکاٹ
- واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!
You might also like