وفاقی وزیرپاورڈویژن اویس لغاری نے کہا ہےکہ بجلی چوری والے علاقوں میں ٹرانسفارمرز بندکرنےکیلئے ای پی ایم سسٹم نصب کیا جارہا ہے۔
ڈی جی خان ائیرپورٹ کے توسیعی منصوبےکے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ یہ ائیرپورٹ کوبین الاقوامی پروازوں کیلئے اپ گریڈکیا جارہا ہے، ائیرپورٹ توسیعی منصوبہ ساڑھے 5 ارب روپےلاگت سے جنوری2028 میں مکمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان میں وزیراعظم کےاعلان کردہ چار بڑے ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے، کینسراسپتال، سیوریج اور سڑکوں کی کشادگی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔
وفاقی وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ طے شدہ منصوبے کے مطابق کی جارہی ہے، 30 فیصد یا اس سے زائد لائن لاسزوالے فیڈرزپرلوڈشیڈنگ جاری رہےگی، صارفین کو بھاری بھرکم بلوں سے بچایا گیا ہے تاہم بجلی چوری کرنے اور بل ادا نہ کرنے والوں کو ریلیف نہیں دیا جائےگا۔
اویس لغاری نے مزید کہاکہ ایران امریکاجنگ کے باعث گیس کی قلت سے بجلی کی پیداوار مہنگی ہورہی ہے، بجلی چوری والے علاقوں میں ٹرانسفارمرز بندکرنےکیلئے ای پی ایم ایس نصب کیا جارہا ہے، الیکٹرونک پاور مانیٹرنگ سسٹم سے متعلقہ ٹرانسفارمرزبندکیے جائیں گے، ای پی ایم ایس کے نفاذ سے بجلی چوری والے علاقوں میں فیڈرکے دیگرصارفین متاثر نہیں ہوں گے۔