خضدار،مرغی کی قیمتوں میں یکدم بھاری اضافہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

خضدار،مرغی کی قیمتوں میں یکدم بھاری اضافہ

خضدار (یو این اے )خضدار میں مرغی ڈیلر مافیا نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے اور سرکاری نرخنامے کو ردی کی ٹوکری کی نذر کرتے ہوئے قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، مرغی کی قیمت میں یکدم 150 روپے فی کلو کا اضافہ کر کے اسے 750 روپے تک پہنچا دیا گیا ہے، جس کے باعث غریب عوام کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ضلعی انتظامیہ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے مرغی کا سرکاری ریٹ 600 روپے مقرر کیا تھا، مگر ڈیلرز نے ایک ہفتہ گزرنے سے پہلے ہی سرکاری احکامات کو پسِ پشت ڈال کر اپنی من مانی شروع کر دی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی غیر فعالی کی وجہ سے مافیا بے لگام ہو چکا ہے اور عوام کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے۔عوامی حلقوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار اور اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مرغی ڈیلر مافیا کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور گراں فروشی میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا جائے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی جرات نہ کر سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.