فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کیلئے کردار کی تعریف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کیلئے کردار کی تعریف

ایرانی سفارتخانہ کے مطابق عباس عراقچی نے خطے میں جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

عباس عراقچی نے امن و سلامتی کے فروغ اور جنگ بندی کے لیے پاکستان کے مسلسل اور مؤثر کردار کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے ایران پر بڑے حملے کی ڈیڈ لائن میں 2 ہفتے کی توسیع کر دی۔

ایران بھی پاکستان کی تجویز مانتے ہوئے عارضی جنگ بندی پر رضا مند ہوگیا، ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکی جنگ بندی معاہدے کے بعد تمام فوجی یونٹس کو رُک جانے کا حکم دے دیا، تاہم واضح کیا ہے کہ یہ جنگ کا خاتمہ نہیں بلکہ عارضی وقفہ ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے ذریعے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام عسکری شاخیں سپریم لیڈر کے حکم پر فوری طور پر جنگ بندی پر عمل کریں، مگر ملک مکمل طور پر الرٹ رہے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.