کچلاک(آئی این پی)کچلاک میں نئے سال 2026ءکے داخلہ مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کچلاک سے ”اسکول داخلہ آگاہی مہم” کے لیے واک نکلی، جو کچلاک مین سے ہوتا ہوا ڈاکخانہ کچلاک اور کچلاک پولیس تھانہ سے واپس کچلاک ہائی اسکول پر اختتام پذیر ہوا، ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کچلاک حسام الدین کاکڑ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) محمد خان نوشیروانی، پرنسپل ہائی اسکول کچلاک تنویر بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثناءاللہ، صاحبزادہ عبدالکبیر لالا، ملک سلمان خان کاکڑ سمیت مختلف اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اساتذہ کرام کر رہے تھے، ریلی میں مختلف سرکاری اسکولوں کے سینکڑوں طلباءنے شرکت کی، ریلی میں اساتذہ کرام اور طلباءنے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر تعلیم کی افادیت اجاگر کیا گیا تھا، ریلی کے شرکاءسے اسسٹنٹ کمشنر کچلاک حسام الدین کاکڑ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل محمد خان نوشیروانی،پرنسپل تنویر بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثناءاللہ، انجینئر دلبر خان ناصر، صاحبزادہ عبدالکبیر لالا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم اور تعلم کے بغیر دنیا کا کوئی بھی قوم اور ملک کے راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا، اکیسویں صدی سائنس وٹیکنالوجی کی صدی ہے اور دنیا کی وہی قومیں ترقی کرتی ہے جو سائنس اور ٹیکنالوجی پر دسترس حاصل کر رہے ہیں،مقررین نے کہا والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے معاشرے کو جہالت کے اندھیرے سے نکال شعور کی روشنی سے منور کریں، مقررین نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں تقریباً 29 لاکھ بچے اور بچیاں اسکولوں سے باہر ہے، حکومت بلوچستان نے ان تمام بچوں کو تعلیم دینے کے لئے مفت تعلیم اور مفت داخلہ مہم کا آغاز کیا ہوا ہے، تاکہ پڑھا لکھا بلوچستان کا شرمندہ تعبیر ہوسکیں۔
Trending
- Daily Mashriq 31-05-2026
- گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
- گوادر پاکستان کی معاشی ترقی، بحری تجارت اور علاقائی روابط کا اہم مرکز بن رہا ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی
- پاکستان سے افغانوں کو وطن واپس لانے والا ٹرک اُلٹ گیا، 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک،
- فرنچ اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جوکووچ کا خواب ادھورا رہ گیا
- پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی صدر
- غار میں 5 افراد سیلاب کا پانی بھرجانے سے 8 دن سے موت و زندگی کی کشمکش میں
- پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکا
- 73 سال بعد فرانس کا مس یونیورس مقابلے کا بائیکاٹ
- واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!