نوکنڈی(یواین اے)تفتان رائفلز ایف سی ہیڈکوارٹر نوکنڈی کی جانب سے ایک اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہلیانِ نوکنڈی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شادی بیاہ یا دیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ سے مکمل طور پر اجتناب کریں، کیونکہ یہ عمل نہ صرف انتہائی خطرناک ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔اعلامیے کے مطابق شادی یا کسی بھی قسم کے فنکشن میں فائرنگ کرنے کے لیے پیشگی اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے، اور بغیر اجازت کسی بھی قسم کی فائرنگ قانونا جرم تصور ہوگی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بعض اوقات خوشی کے موقع پر کی جانے والی ہوائی فائرنگ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن جاتی ہے، جس سے نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پورا معاشرہ صدمے سے دوچار ہوتا ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کی غیر ذمہ داران سرگرمیوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلتا ہے اور امن و سکون متاثر ہوتا ہے، جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ لہذا عوام سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور قانون کی مکمل پاسداری کریں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، باقاعدہ ایف آئی آر درج ہوگی اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔تفتان رائفلزنے عوام الناس سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ علاقے میں امن و امان کے قیام اور ایک پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
Trending
- Daily Mashriq Quetta10-05-2026
- نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی سافا عہدیداران سے سائیڈلائن ملاقات
- معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
- ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہورہےہیں: سی این این
- سپاہی سے لےکرفیلڈ مارشل تک سب کوسلام پیش کرتے ہیں: رانا ثناء اللہ کا معرکہ حق کی تقریب سے خطاب
- معرکہ حق میں فتح کی سالگرہ پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پر وقار تقریب
- پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لے لیا
- معروف اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال
- وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے
You might also like