متنازعہ ٹویٹ کا معاملہ: قومی کرکٹر نسیم شاہ پر 2 کروڑ جرمانہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

متنازعہ ٹویٹ کا معاملہ: قومی کرکٹر نسیم شاہ پر 2 کروڑ جرمانہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متنازعہ ٹویٹ کے معاملے پر قومی کرکٹر نسیم شاہ پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم شاہ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی گئی، جس پر انہیں 2 کروڑ روپے جرمانہ کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قذافی سٹیڈیم آئیں۔

اس موقع پر نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی تھی جس میں لکھا گیا کہ ’انہیں ملکہ کی طرح کیوں پروٹوکول دیا جارہا ہے‘؟ تاہم بعد ازاں ٹوئٹ ڈیلیٹ کرکے کہا گیا کہ نسیم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.