سبی(یو این اے )سبی اور اس کے گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں ہونے والی حالیہ شدید بارشوں کے بعد دریائے ناڑی میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق، بارشوں کے باعث دریا میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہوئی ہے اور اس وقت ناڑی ہیڈ ورکس کے مقام پر 92,000 کیوسک کا اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔ سیلاب کی اس سنگین صورتحال نے نشیبی علاقوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔شدید سیلابی ریلے کے باعث بکھڑا غلام بولک کے بچا بند پر پانی کا دبا انتہائی بڑھ گیا ہے، جس سے قریبی آبادیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ ایری گیشن اور ضلعی انتظامیہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور حفاظتی بندوں کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے دریا کے قریب رہنے والے مکینوں کو محتاط رہنے اور ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
Trending
- ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم سول اسپتال کا لفٹ آپریٹر نکلا،ذرائع
- کوئٹہ: سول ہسپتال میں دورانِ ڈیوٹی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا گیا، ملزم فرار
- خبردار! سمز کے غیرقانونی استعمال کے معاملے پر ایڈوائزری جاری
- فلک شبیر کا عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننے پر پابندی کا مطالبہ
- قومی ٹیم کے سابق کپتانوں کو پی سی بی میں اہم ذمےداریاں ملنے کا امکان
- کھیلوں میں بھارتیوں کا دہرا معیار ایک بارپھر بے نقاب
- کنگ چارلس سوم نے پروفیسر ڈاکٹر افضل جاوید کو OBE اعزاز سے نواز دیا
- 2030 تک خیبرپختونخوا کئی شعبوں میں خود کفیل ہو جائے گا: سہیل آفریدی
- سرکاری سکیم کے تحت پاکستانیوں نے رواں برس حج پر کتنی رقم خرچ کی؟
- عوام ہوشیار! محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا
You might also like