گوادر(این این آئی)عید کی تین روزہ تعطیلات کے دوران گوادر ایک بڑے سیاحتی مرکز میں تبدیل ہو گیاجہاں ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے سینکڑوں افراد نے شہر کا رخ کیا اور عید کی خوشیاں بھرپور جوش و خروش سے منائیں۔گوادر پرو کے مطابق ساحلِ سمندر، ریزورٹس، پِدری زری پارک، کوہِ باتل اور کوہِ مہدی اہم سیاحتی مقامات رہے۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل معین الرحمن خان نے جی ڈی اے کے پدی زر پارک، میرین ڈرائیو اور مختلف ساحلوں کا دورہ کیا اور عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کی غیر معمولی آمد کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ماحولیات رسول بخش اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر میونسپل ونگ یحییٰ وڈیلا بھی ان کے ہمراہ تھے۔رپورٹ کے مطاب قعید کی تعطیلات کے دوران ماڈل پارک، جی ڈی اے سینٹرل پارک، میرین ڈرائیو اور مختلف ساحلوں پر مقامی رہائشیوں کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں سے آئے ہوئے سینکڑوں سیاحوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے کی جانب سے فراہم کردہ معیاری سہولیات کی بدولت نہ صرف سیاحوں کی مو¿ثر میزبانی ممکن ہوئی بلکہ لوگوں کو محفوظ، صاف ستھرا اور ماحول دوست تفریحی ماحول بھی میسر آیا۔ انہوں نے خاص طور پر بیچ ماڈل پارک میں خواتین کے لیے کیے گئے انتظامات کو سراہا، جہاں عید سے قبل تین روزہ مینا بازار منعقد کیا گیا اور تعطیلات کے دوران خواتین کی بڑی تعداد نے پ±رامن ماحول میں شرکت کی تاہم انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار بھی کیا کہ بعض مقامات پر سیاحوں نے صفائی، نظم و ضبط اور دیکھ بھال کا خیال نہیں رکھا جس کے باعث کچرا پھیلنے اور معمولی نقصان کے واقعات پیش آئے۔ انہوں نے شہریوں اور سیاحوں پر زور دیا کہ تفریحی مقامات پر صفائی اور نظم و نسق برقرار رکھنے میں اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ گوادر تیزی سے خطے کا ایک اہم سیاحتی مرکز بن کر ابھر رہا ہے۔ عید کے موقع پر نہ صرف شہر کے رہائشی بلکہ کراچی اور قریبی اضلاع اور تحصیلوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ یہاں آئے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی، صاف ساحلی پٹی، بہتر انفراسٹرکچر اور جی ڈی اے کے ترقیاتی منصوبوں نے گوادر کو ایک پرکشش سیاحتی مقام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوںنے بتایاکہ سیاحوں کی آمد سے مقامی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملا، جس سے مقامی معیشت کو فائدہ پہنچا، اور یہ ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔
Trending
- پولیس کو انمول پنکی کو لاہور لانے کی اجازت مل گئی
- فکر نہیں کہ مجھے ہیروئن کے کردار ملنا بند ہو جائیں گے: ماہرہ خان
- پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
- ایران اور سعودی عرب مل کر خطے میں امن لا سکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
- پیٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ لیوی بڑھانے، ایکسپورٹرز کو ریلیف دینے کی تجویز
- گلگت: گلیشیر کے پگھلاؤ کے باعث پانی کی سطح بلند، الرٹ جاری
- بجٹ سے پہلے ہی سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ
- امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
- Daily Mashriq 06-06-2026
- ڈونلڈ ٹرمپ کے ’پاگل‘ کہنے پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آ گیا
You might also like