ایران کا 24 گھنٹے میں 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کر نےکا دعویٰ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایران کا 24 گھنٹے میں 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کر نےکا دعویٰ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق بحرین میں امریکی نیول اڈے پر حملے میں 21 امریکی اہلکار مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران ریفائنری پر حملے کے بعد جواباً حیفا ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ایک امریکی تیل بردار جہاز پر بھی حملہ کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے جو اہلکار ہتھیار ڈال دیں گے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے حملوں کا نشانہ بننے والے تمام ممالک کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایسے ممالک اسرائیل سے رابطے میں ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران کی فضائی حدود پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے اور ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے ایک منظم منصوبہ بھی موجود ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.